حجاج کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی

12 مارچ, 2019

ریاض(12مارچ 2019ء) سعودی مملکت میں ہر سال لاکھوں افراد فریضۂ حج ادا کرنے آتے ہیں۔ عازمین حج کے لیے وسیع پیمانے پر سہولتوں کی فراہمی اور اُن کے آرام و آسائش کا خیال رکھنا یقیناًایک مشکل مرحلہ ہے جسے حج انتظامیہ کی جانب سے پُوری جانفشانی سے نبھایا جاتا ہے۔ پیدل حج کرنے والوں کے لیے مشاعر مقدسہ میں ٹریفک فری راہداری بنانے کے منصوبہ پر کام تیزی سے شروع ہے۔حجاج و معتمرین امور کے نگران اعلیٰ اور شٹل سروس رابطہ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر بسام غلمان نے ایک مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبے حج ایام میں بسٹریفک اور پیدل حج کرنے والوں کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل کے فیلڈ جائزے کے تناظر میں تیار کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خادم حرمین شریفین اور ولیعہد کی صریح ہدایات ہیں کہ ضیوف الرحمان کو بہترین خدمات فراہم کی جائیں اور ان کے آرام و راحت کا غیر معمولی اہتمام کیا جائے۔

اس منصوبے کے پہلے تین مراحل پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں جبکہ چوتھے مرحلے کے منصوبوں کو آئندہ حج سیزن سے قبل انجام دینے کے لیے بھرپور انداز سے کام جاری ہے۔ اُردو نیوز کے مطابق چوتھے مرحلے کے منصوبوں میں روڈ 62 کے پُل(سوق العرب) میں توسیع کی جا رہی ہے۔یہ پُل میدان عرفات کے مغرب میں وادی عرنہ کے اُوپر قائم کیا جارہا ہے جسے پیدل چلنے والوں کیلئے مخصوص شمالی روڈ نمبر 5 سے جوڑ دیا جائے گا۔دوسرا منصوبہ روڈ نمبر 56 کے پُل (الجوہرہ) میں توسیع کا ہے یہ پُل مغربی عرفات میں وادی عرنہ کے اُوپر تعمیر کیا جارہا ہے اور اسے پیدل حج کرنے والوں کیلئے مخصوص جنوبی روڈ نمبر ایک سے لِنک کیا جائے گا۔ تیسرے منصوبے کے تحت مزدلفہ میں ایک پُل کی تعمیر کی جائے گی اور اس پر 4ڈھلوانیں بھی بنائی جائیں گی۔ چوتھے منصوبے کے تحت ایمرجنسی روڈ میں توسیع کی جائے گی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter