سانحہ نیوزی لینڈ کے بعد ہر آنکھ اشک بار ہےامام کعبہ الشیخ عبدالرحمان ابن عبدالعزیزالسدیس

19 مارچ, 2019

مکہ المکرمہ  سانحہ نیوزی لینڈ کے بعد ہر آنکھ اشک بار ہے ، امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان ابن عبدالعزیز السدیس نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے جرم، دشمنی، دہشت گردی اور ظلم و ستم کی کارروائی قرار دیا ہے. انہوں نے کہا کہ کہا کہ تمام لوگ لوگ اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل کریں اور جرائم، پرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں سے دور رہیں کیونکہ یہ خوفناک برائیاں ہیں جو معاشروں کو تباہ و برباد کر دیتی ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ کسی کی جان لینا ظلم، جارحیت اور دہشت گردی ہے جو مکمل طور پر اسلام کی تعلیمات کے منافی ہے، امام کعبہ نے اپنے پیغام میں اس بات پر

بھی زورد یا کہ اسلام نے انسانی جان کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس کی حفاظت کرنے کا حکم دیا ہے اور تمام لوگوں کو اس معاملے میں مل کر کام کرنا چاہئے، یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈاآرڈرن نے کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر حملے کو بدترین دہشتگردی قرار دیتے ہوئے ملک میں اسلحہ قوانین تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی جانب سے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں مشین گنوں سے خون کی ہولی کھیلنے والے کی ایک بار پھر مذمت کی گئی اور کہا حملہ آور کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ تھا ، اسلئےاسلحے سے متعلق قوانین بدل دیئے جائیں گے، وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا حملوں میں شہید تمام افراد کا تعلق مسلم ممالک بشمول پاکستان، ترکی، سعودی عرب ، انڈونیشیا اور ملائشیا سے تھا اور وہ مذکورہ تمام ممالک سے رابطے میں ہیں، وزیراعظم نے بتایا کہ کرائسٹ چرچ مساجد میں حملہ کرنے والا کئی ممالک کا سفر کر چکا ہے اور وہ نیوزی لینڈ کا مستقل رہائشی نہیں .

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter