سعودی عرب میں سونے کی ایک ہزار کانیں

11 اپریل, 2019
ریاض۔۔۔سعودی وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں سونے کی ایک ہزار کانیں دریافت ہو چکی ہیں ۔ یہ کانیں مملکت کے مختلف علاقوں میں 6لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے میں پھیلی ہوئی ہیں ۔ یہ الدرع العربی چٹانوں کی بیلٹ میں واقع ہیں۔
الدرع العربی بیلٹ مملکت کے وسطی علاقے سے مغربی علاقے تک پھیلی ہوئی ہے ۔ یہ شمال سے جنوب تک چلی گئی ہے ۔
 وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے بتایا کہ سونے کی کانیں مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ ، تبوک ، قصیم ، ریاض ، عسیر اور نجران ریجنوں میں دریافت ہوئی ہیں ۔
مکہ ریجن میں الدویحی ، السوق ، الرجوم 1،الرجوم2، منصورہ اور مسرۃ جبکہ مدینہ منورہ میں مھد الذہب اوربلغہ،تبوک میں سلیلہ،عسیر ریجن میں الحجار ، شرس ، عسیر اور حمضہ،قصیم میں الصخیبرات،نجران میں قیان اور ریاض ریجن میں الامار کانیں ہیں ۔
سعودی کانوں سے  نکلنے والا سونا غلاف کعبہ کے دھاگے تیار کرنے میں کام آتا ہے ۔ زیورات سازی ، الیکٹرانک چپس ، میڈیسن  اور دانتوں کی بھرائی میں بھی استعمال ہو رہا ہے ۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے وژن 2030ء کے تحت مملکت کے طول و عرض میں موجود سونے سمیت مختلف دھاتوں سے بڑے پیمانے پر استفادہ کا پروگرام بنایا ہے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter