جاپانی وزیر اعظم کی عالمی معیشت پر بریگزٹ کے اثرات کو کم کرنے کی اپیل

16 اپریل, 2019

ٹوکیو۔ 16 اپریل – جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد جاپان کی تجارت یورپی یونین اور عالمی معیشت پر ہونے والے منفی اثرات کو کم کرنے کہ اپیل کی ہے۔ ٹوکیو میں برطانوی وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ کے ساتھ ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کی تاریخ کو بڑھانے کےلئے وزیر اعظم تھریسامے کی جانب سے کی گئی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج سے جاپان کی کمپنیوں اور عالمی معیشت پر منفی اثرات کم رہیں گے۔ جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے بغیر کسی شرط کے اخراج کی تاریخ کو دونوں نے باہمی اتفاق سے 12 اپریل سے بڑا کر 31 اکتوبر کیا ہے۔ اس موقع پر جیریمی ہنٹ نے کہا کہ برطانیہ بغیرکسی شرط کے یوروپین یونین سے باہر نکلنے کے فیصلے کو روکنا چاہتا ہے ، برطانیہ جاپان کی کمپنیوں سے تعمیری صنعت میں کام جاری رکھنے کے لئے تعاون چاہتا ہے۔ جاپانی وزیر اعظم نے رواں سال جون میں اوساکا میں ہونے والے جی20 کانفرنس کے لئے برطانیہ کی حمایت کی درخواست کی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter