لیمیا: پیرو کے سابق صدر ایلن گارشا نے گرفتاری کےڈر سے خود کو گولی مار کر اپنا خاتمہ کر لیا۔ ۔پولیس سا بق صدر کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کرنے کے لیے پہنچی تھی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرو کے دو بار حکمران رہنے والے 69 سالہ سابق صدر ایلن گریشیا نے گردن میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ سابق صدر پر رشوت لینے کا الزام تھا اور پولیس انہیں گرفتار کرنے کے لیے لیما میں واقعے انکی رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔ پولیس کا سنتے ہی گرفتاری کے خوف سے ایل گارشا نے خود کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ گھر سے گولی کی آواز سنتے ہی پولیس اہلکار گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو ایلن گارشا خون میں لت پت پڑے تھے۔
آپ کی راۓ