مصرمیں ریفرنڈم،صدر جنرل السیسی کےاقتدارمیں 2030 تک توسیع

24 اپریل, 2019

قاہرہ:(24 اپریل 2019)مصرمیں ریفرنڈم میں صدر جنرل السیسی کے اقتدار میں دو ہزار تیس تک توسیع کردی گئی۔تفصیلا ت کے مطابق مصرمیں ریفرنڈم ہوا جس میں صدر جنرل السیسی کے اقتدار میں دو ہزار تیس تک توسیع کی توثیق کردی گئی۔ تین روز تک جاری رہنےوالے ریفرنڈم میں ٹرن آؤٹ چوالیس عشاریہ تینتیس فیصد رہا۔مصری الیکشن کمیشن نے منگل کے روز سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کی گئی نیوز کانفرنس میں ریفرینڈم کے نتائج کا اعلان کیا۔ ریفرنڈم میں نوے فیصدعوام نے آئینی ترمیم کےحق میں ووٹ دیا۔آئینی ترمیم کےبعد صدرکواعلیٰ عدلیہ میں ججوں کےتقررکااختیار مل گیا ہے۔ دوسری جانب مصر کی اپوزیشن جماعتوں نےریفرنڈم کو مسترد کردیا ہے۔واضح رہے کہ دو ہزار گیارہ میں حسنی مبارک کی تیس سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد سے ہی ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا، دو ہزار تیرہ میں صدرمحمد مرسی کے خلاف عرصے سے جاری احتجاج کے بعد آرمی چیف جنرل عبدالفتح السیسی نے جولائی میں ان کی حکومت کو ہٹا دیا تھا۔ مارچ دو ہزار چودہ کو مصر کے آرمی جنرل عبدالفتح السیسی نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے فوج سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ماہرین نے مارچ دو ہزار اٹھارہ میں مصر میں صدارتی انتخابات خطے کے مستقبل کے لیے اہمیت کا حامل قرار دیا تھا

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter