کٹھمنڈو/ کئیر خبر
نیپالی عازمین حج کا پہلا قافلہ آج صبح 10 بجے کٹھمنڈو کے تربھون بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے روانہ ہوا ؛ ١٥٦ عازمین پر مشتمل اس قافلے کی سربراہی حج کمیٹی کے صدر شمشیر علی کر رہے تھے ؛ اس موقع پر حجاج کو الوداع کہنے کے لئے وزیر داخلہ رام بہادر تھاپا؛ وزیر خارجہ پردیپ گوالی ؛ وزیر شہری ترقیات اشتیاق رائی اور سعودی عرب وامارآت کے سفراء مساعد المروانی اور سعید النقبی ائیرپورٹ پر موجود تھے –
خیال رہے اس بار ١٥١٠ نیپالی عازمین حج کے لئے پابہ رکاب ہیں
آپ کی راۓ