جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا
ویسٹ انڈیز کرکٹ کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔گیل برائن لارا کے ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کے ریکارڈ سے محض 12رنز کی دوری پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ورلڈ کپ میں بری پرفارمنس کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا تاہم اب انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔گیل اگست میں بھارت کے خلاف ہونے والی ایک روزہ سیریز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ گیل برائن لارا کے ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کے ریکارڈ سے محض 12رنز کی دوری پر ہیں۔ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز برائن لارا نے اپنے کیرئیر میں299 ایک روزہ میچز میں 10ہزار 405 رنز بنائے تھے جبکہ کرس گیل 298 ایک روزہ میچز میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انہوں نے 10ہزار 393رنز بنا رکھے ہیں۔
آپ کی راۓ