امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کا انحصار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔ امریکی صدر کے مطابق اگرپاکستان اوربھارت چاہیں توثالثی کاکردارادا کرنے کیلئےتیارہوں ۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے اچھی ہوئی تھی ۔ عمران خان اورنریندر مودی دونوں شاندار شخصیات کے حامل ہیں اور اکٹھے چل سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نے مجھے اس حوالے سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو کہا تھا۔ عمران خان نے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے اس خطے کی ایک ارب سے زائد کی آبادی یرغمال بنی ہوئی ہے، امریکا امن لانے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ پاکستان کی جانب سے دورہ امریکا کے کی جانے والی اس پیشکش کا خیر مقدم کیا گیا تھا جبکہ بھارت کی جانب سے اس بات سے سرے سے انکار کردیا گیا کہ ایسی کوئی آفر کی گئی تھی۔
آپ کی راۓ