عید الأضحی، ایثار و تقوی کا بے نظیر دن: مولانا عبد الصبور ندوی

کاٹھمانڈو کے آرمی گراؤنڈ ٹوڑھی کھیل میں سیکڑوں فرزندان توحید و خواتین امت سے خطاب

12 اگست, 2019

کاٹھمانڈو،(کیئر خبر) اللہ تعالیٰ کو تمہارے جانوروں کا خون اور گوشت نہیں پہنچتا، تمہارا تقوی اسے پہنچتاہے، یہ عید قرباں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے جن کی یاد میں پوری دنیا کے مسلمان اللہ کے حضور جانوروں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کر رہے ہوتے ہیں کہ اعلائے کلمۃ اللہ کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیں گے، ان خیالات کا اظہار کاٹھمانڈو کے ٹوڑھی کھیل میدان میں مولانا عبد ا لصبور ندوی نے سیکڑوں فرزندان توحید و خواتین امت کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آپ نے خطبہ میں اس بات پر زور دیا کہ جانوروں کی قربانی کے علاوہ اس ملک میں مسلمانوں کی ترقی کیلئے ہر محاذ پر قربانی کی ضرورت ہے، چاہے وہ تعلیمی ہو یا معاشی ہو یا سیاسی۔ آپ نے کہا آج پوری دنیا میں نمرودی طاقتیں مسلمانوں ظلم وجبر کے پہاڑ توڑ رہی ہیں، ایسے میں ضرورت ہے کہ براہیمی عزم وہمت سے سرشار ہوجائیں تاکہ ہر آگ کے طوفان میں اللہ کی مدد ’اے آگ تو ٹھنڈی اور سلامتی والی ہوجا‘ شامل حال ہوجائے۔
آپ نے کہا یہ عید الأضحی کا دن ہمیں درس دیتا ہے کہ ہماری پوری زندگی تقوی سے آراستہ و پیراستہ رہے، اور قربانی کے جانور کے ایک ایک بال کے بدلے اس کے حق میں نیکی لکھ دی جاتی ہے۔ اس سے قبل دوگانہ ادا کی گئی، اور ملک و ملت کی خوشحالی اور امن و سلامتی کے علاوہ دنیا بھرکے مسلمانوں کی نصرت کیلئے دعائیں کی گئیں، شیخ رمضان علی میاں نے اپنے نیپالی خطاب میں قربانی کی اہمیت کو وآشگاف کیا؛ سیکورٹی اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہویے نیک خواہشات کا اظہار کیا –  اس موقع پر کیئر فاؤنڈیشن کے صدرڈاکٹر عبد المبین ثاقب، نائب صدر رمضان علی میاں، سکریٹری مولانا عقیل احمد سلفی، رکن محمد اقبال عبد السمیع جولم،ڈاکٹر معظم انصاری، عبد العزیز، محمد اسلام، مولانا عبد السمیع مدنی، عبد الجبار، منا بھائی،نور محمد، ابولکلام آزاد،فیصل مدنی، محمد اسماعیل، مزمل انصاری، عبد السلام خان، محمد احمد پپو، سماجی کارکن سیما خان وسکینہ خان وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter