داعش کے ٹھکانے تباہ کریں گے:افغانستان کا اعلان

20 اگست, 2019

کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے ٹھکانے تباہ کریں گے۔ افغانستان کی آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغانی صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں اور خواتین کو قتل کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،داعش کے ٹھکانے تباہ کریں گے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی ہمارا مقدر ہو گی ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ شادی کی تقریب میں خود کش حملے میں 63 افراد کی ہلاکت پر ہر شہری دکھی ہے اور اس واقعےسے آزادی کی تقریبات ماند پڑگئی ہیں، شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے تمام تقریبات معطل کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter