ای کرنسی جاری نہیں کی، لین دین نہ کیا جائے، سعودی وزارت خزانہ

21 اگست, 2019

ریاض ۔ 21 اگست – سعودی وزارت خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ ای کرنسی ‘کرپٹوریال’ پھیلائی جا رہی ہے۔ اس سے خبر دار رہا جائے۔اس کی کوئی سرکاری حیثیت نہیں۔ اس میں کسی قسم کا کوئی لین دین نہ کیا جائے۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ سعودی عرب کے نام سے جو ای کرنسی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے اسے سعودی ریال کا نام دیا جا رہا ہے۔ اس کی شکل ویسی ہی ہے جیسی سعودی ریال کی ہے۔سعودی وزارت خزانہ نے عندیہ دیا ہے کہ جو لوگ بھی سعودی عرب کے نام سے فرضی کرنسی کی ترویج میں ملوث پائے جائیں گے ان کے خلاف متعلقہ ملکی ادارے قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter