حاجیوں کے لیے وطن واپسی پرآن لائن امیگریشن کی نئی سہولت

21 اگست, 2019

مکہ ۔ 21 اگست – سعودی عرب نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس جانیوالے حجاج کرام کو سفر میں نئی سہولت پیش کی ہے۔حج کر کے واپس جانے والے حاجیوں کو اپنی قیام گاہ ہی سے آن لائن امیگریشن کروانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس سہولت کا آغاز انڈونیشیا، اورملائیشیا سے کیا جا رہا ہے۔آئندہ برسوں میں دیگر ممالک کے حجاج کو بھی یہ سہولت مہیا ہو گی محکمہ شہری ہوابازی نے نئی سہولت کو ”ایاب”کا نام دیا ہے۔اس کے بموجب حاجی حضرات ائیرپورٹ جانے سے قبل ہی سامان ہوائی اڈے بھجوا سکیں گے، سامان کی چیکنگ کرا سکیں گے، بورڈنگ پاس حاصل کرسکیں گے اور ہوائی اڈے جانے سے قبل ہی اپنی واپسی کا اندراجآن لائن کرا سکیں گے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter