مدینہ منورہ/کیئر خبر
موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع روتہٹ سے تعلق رکھنے والے حاجی کریم منصوری علالت کے بعد مدینہ منورہ کے ایک ہاسپٹل میں دوران علاج انتقال کر گئے، انہیں آج فجر کے بعد بقیع قبرستان میں سیکڑوں نیپالیوں کی موجوگی میں دفن کر دیا گیا۔ نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی گئی۔ خیال رہے رواں برس ملک نیپال سے 1520 حجاج کرام نے حج کی سعادت حاصل کی ہے۔
کیئر خبر مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ اللہ انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
آپ کی راۓ