برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پارلیمان میں اکثریت کھو بیٹھے!

4 ستمبر, 2019

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن دارالعوام (پارلیمان) میں اکثریت کھو بیٹھے ہیں اور ان کی قدامت پسند جماعت کے ایک رکن منحرف ہوکر یورپی یونین نواز لبرل ڈیموکریٹس سے جاملے ہیں۔

بورس جانسن نے آج منگل کو جب دارالعوام میں فرانس میں گذشتہ ماہ منعقدہ گروپ سات کے سربراہ اجلاس سے متعلق بیان کاآغاز کیا تو کنزرویٹو پارٹی کے رکن فلپ لی فلور کراس کرتے ہوئے حزبِ اقتدار کی بنچوں سے حزب اختلاف کی جانب چلے گئے۔

انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے:’’ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ کنزرویٹو رکن پارلیمان کی حیثیت سے میں اپنے حلقۂ نیابت اورملک کے بہترین مفاد میں خدمات انجام نہیں دے سکتا ہوں۔‘‘

انھوں نے مزید کہا:’’یہ کنزرویٹو حکومت جارحانہ انداز میں اور غیر اصولی طریقے سے نقصان دہ بریگزٹ پر عمل پیرا ہے۔یہ غیر ضروری طور پر زندگیوں اور برطانیہ کی سالمیت کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔‘‘

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter