امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے فون پر گفتگو میں کہا کہ امریکا سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام میں مد دینے کو تیار ہے۔ انھوں نے سعودی آرامکو کی تیل کی دو تنصیبات پر دہشت گردی کے حملوں کے امریکی اور عالمی معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کو اجاگر کیا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر کی پیش کش کے جواب میں کہا کہ مملکت اس طرح کی دہشت گردانہ جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت اور عزم رکھتی ہے۔
آپ کی راۓ