سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملہ، کویت نے اپنی فوج کو ہائی الرٹ کردیا

18 ستمبر, 2019

  کویت نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں اور خطے کی صورتحال کے پیش نظر مسلح افواج کو ہائی الرٹ کردیا۔کویت کے نائب وزیر اعظم  وزیرخارجہ الشیخ صباح الخالد الصباح نے یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدہ صورتحال کے باعث کیا ہے۔ گزشتہ دنوں سعودی عرب کی دو بڑی آئل فیلڈز پر ڈرون حملے کیے گئے تھے جن میں آرامکو کمپنی کے بڑے آئل پروسیسنگ پلانٹ عبقیق اور مغربی آئل فیلڈ خریص شامل ہیں۔الشیخ صباح الخالد الصباح کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کو ملک سیکیورٹی کو غیر مستحکم کرنے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کویت تیل تنصیبات پر حملوں کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter