امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب کے دفاع کو بڑھانے کے لیے ہزاروں اضافی فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ انھوں نے سعودی عرب میں لڑاکا طیارے اور دفاعی نظام سمیت اضافی افواج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اضافی مدد کی درخواست کی تھی۔امریکہ کا یہ اقدام گذشتہ ماہ ستمبر میں سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔
امریکہ نے مئی سے خطے میں 14ہزار فوجیوں کا اضافہ کیا ہے۔
آپ کی راۓ