ایران نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایران سعودیہ ثالثی کے لئے کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے پاس ایک دوسرے سے بات چیت کے علاوہ دوسری چوائس نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بات چیت براہ راست ہو یا کسی ثالث کے ذریعہ ہو۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران کے دورہ ایران کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی ثالث کو انکار نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ پڑوسی ملک سعودی عرب سے ثالثی یا براہ راست مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے لئے دروازے کھلے ہیں،سعودی عرب پڑوسی ملک ہے ، ہمیشہ ساتھ رہنا ہے۔
آپ کی راۓ