ٹوکیو :جاپان میں آنے والے طاقتور ترین سمندری طوفان ہگیبیس
کے باعث شدید بارشوں کے نتیجے میں مختلف واقعات میں 11 افراد ہلاک اور 17لاپتہ ہوگئے، ہزاروں گھر تباہ ،بجلی کے کھمبے اور درخت اکھڑ گئے پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
جاپان کے سرکاری حکام کا نے کہا کہ طاقتور ترین سمندری طوفان ہگیبیس
کے باعث شدید بارشوں کے نتیجے میں مختلف واقعات میں 11 افراد ہلاک اور 17لاپتہ ہوگئے ، طوفان سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ان علاقوں میں دارالحکومت ٹوکیو بھی شامل ہے، طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ، ہزاروں گھر تباہ اور بجلی کے کھمبے اور درخت اکھڑگئے ،سولہ سو پروازیں اور ٹرین سروس معطل ہوگئی ،سمندری طوفان ہگیبیس ٹوکیو کے جنوبی علاقے میں تباہی مچانے کے بعد اب شمال کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ویڈیوز کے مطابق ناگانو پریفیکچر نامی علاقے میں سیلابی صورت حال اور امدادی کاموں میں مصروف ہیلی کاپٹر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ بارشوں کے باعث ٹوکیو کے تاما دریا کے علاوہ دیگر دریاں میں بھی طغیانی آچکی ہے۔جاپانی حکام کے مطابق لاکھوں افراد گھروں میں محصور ہیں۔
حکام نے اس صورتحال کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔حکومتی ترجمان یوشی ہدے سوگا نے کہا کہ امدادی کارروائیوں میں فوج کے 27 ہزار سپاہی حصہ لے رہیں جنہیں ناگانو اور باقی متاثرہ مقامات کی جانب روانہ کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق سیلاب کے باعث گھروں کو ہونے والا نقصان بہت زیادہ ہے لیکن اس حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
آپ کی راۓ