جاپان:سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 74 ہوگئی

16 اکتوبر, 2019

جاپان میں سمندری طوفان ہیگی بس میں ہلاکتوں کی تعداد 74 ہوگئی۔جاپان میں تیسرے روز بھی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، متاثرہ علاقوں میں متعدد گھروں کو بجلی اور پانی کی فراہمی منقطع ہے۔حکام نے وسطی اور مشرقی علاقوں میں طوفان کے باعث 74 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور اس میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور 15 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔بارشوں کے باعث ملک بھر میں 200 دریاں میں پانی کی سطح بلند ہے جبکہ 140 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔ حکام نے مزید بارشوں کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کا کہنا تھا کہ حکومت طوفان کے متاثرین کی مکمل بحالی تک کام جاری رکھے گی جبکہ جاپانی وزیرخزانہ نے متاثرین کیلئے امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ساحل سے خطرناک ترین سمندری طوفان ہگی بس ٹکرایا تھا جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter