جھنڈا نگر (کرشںانگر)- کئیر خبر
گزشتہ کل شام چھ بجے جھنڈا نگر کے ماحول میں ہندو یوا واہنی کے غنڈوں نے فرقہ ورانہ کشیدگی کا زہر گھول دیا- جب لکشمی مورتی وسرجن کے لئے ہںدووں نے نیے روٹ کے لئے زبردستی کی کہ ہم مسلم محلہ سے مورتی کو گزارینگے- مسلمانوں کے اعتراض کے بعد مٹھی بھر مسلح واہنی غنڈوں نے فضاء میں تلواریں لہراتے ہویے مسلمانوں پر پتھراو شروع کر دیا- پولیس کی موجودگی میں غنڈے ماحول میں زہر گھولتے رہے اور انہوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا- کرشنا نگر کے انسپکٹر کپل واستو کے ایس پی کا کردار نہایت مشکوک رہا ہے – پولیس بلوایئوں کی ہمت افزائی کر رہی تھی-
پتھراو کے نتیجے میں چھ مسلمانوں کو شدید چوٹیں ای ہیں- زخمی ہونے والوں میں ریاض شاہ؛ حبیب الرحمن؛ مجیب اللہ کے نام شامل ہیں – لڑکیوں کے اقامتی درسگاہ جامعہ خدیجہ الکبریٰ کے گیٹ پر دہشت پسندوں نے شدید پتھراو کیا؛ گیٹ اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا ہے- ہاسٹل میں مقیم ٦٠٠ طالبات جامعہ کے اندر موجود تھیں- نصف شب جامعہ کو پولیس نے سیکورٹی فراہم کی- عوامی نمائندوں کا کہنا ہے کہ پولیس انتظامیہ کی لاپروائی یا ان کی ملی بھگت سے یہ واقعہ رونما ہوا – موصولہ جانکاری کے مطابق تا حال حالات کشیدہ ہیں اور اس کے چلتے غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے –
خیال رہے صدر مقام تو لھوا میں اس سے قبل پولیس انتظامیہ کی موجودگی میں درگا جلوس میں تلوار بھالا لہراتے ہوے اکثریتی فرقہ نے ماحول کشیدہ کر دیا تھا-
آپ کی راۓ