نیپال مسلم کمیشن نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کی تیاری کے لئے مفت کلاسز چلانے کا کیا اعلان

5 دسمبر, 2019

کٹھمنڈو / کئیر خبر

نیپال مسلم کمیشن نے پبلک سروس کمیشن کی تیاری کلاسز مفت میں چلانے کا اعلان کیا ہے ۔

کمیشن کے چیئرمین شمیم میا انصاری نے بتایا کہ سیکشن آفیسر کے پوسٹ کے لئے یہ اہتمام مسلم برادری کے گریجوٹ طلبہ کے لئے کیا جارہا ہے۔

کمیشن نے 50 طلبہ کو فری کوچنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے  جو گریجویٹ لیول پاس کر چکے ہیں  اور کمیشن کے دفتر میں درخواستدینے کے اہل ہونگے ۔

کمیشن نے بتایا کہ تیاری کلاسز کھٹمنڈو میں ہوں گے ۔

درخواست کے ساتھ نیپالی شہریت کا سرٹیفکیٹ اور تعلیمی اہلیت  کی ایک فوٹو کاپی ، حال ہی میں لیے گئے پاسپورٹ سائز کی تصویر ، اٹیچ  ہونی چاہئے۔

 درخواست دینے کی آخری تاریخ منگل ، 10 دسمبر ہے۔ اس سے قبل بھی  کمیشن نے مفت میں تیاری کلاسز کا انعقاد کیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter