کرشنا نگر (کئیر خبر)
غریبوں اور محتاجوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے نوجوانان جھنڈا نگر نے "نیکی کی دیوار” سے جس دردمندانہ عزم کا اظہار کیا ہے اپنے آپ میں قابل تعریف قدم ہے – ان کا عمل سوشل میڈیا اور سماجی حلقوں میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے – ہر چہار جانب اس قدم کی ستائش کی جارہی ہے –
کپل وستو کے مردم خیز قصبہ جھنڈا نگر کے نوجوانوں نے یہ نیک عمل سماج کے غریب طبقہ کے حالات کو دیکھ کر شروع کیا ہے – مخیر حضرات نے بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا ہے قصبہ کے دکانداروں نے درد مندی کا ثبوت دیا ہے – انہوں نے بینر پر لکھ رکھا ہے – جو آپ کے پاس زیادہ ہو یہاں چھوڑ جایئے اور جس چیز کی ضرورت ہو یہاں سے لے جیئے —
اس عزم و ہمت کو سیلوٹ کیا جانا چاہیے اور اس مشن میں بھر پور مدد کرنی چاہیے
آپ کی راۓ