جنکپور کے مہیندر نگر بازار میں طاقتور بم دھماکہ ؛ پولیس انسپکٹر سمیت تین ہلاک؛ چار شدید زخمی

14 دسمبر, 2019
جنکپور / کئیر خبر
سنیچر کی شب  کو دھنوشہ ضلع  کے مہیندر نگر بازار میں طاقتور بم دھماکہ کے نتیجے میں پولیس انسپکٹر سمیت تین ہلاک اور چار شدید زخمی  ہویے ہیں ۔مقامی پولیس حکام کے مطابق یہ زوردار دھماکہ چھیرسواراتھ بلدیہ نمبر 5 کے مہیندر نگر علاقے میں واقع راجیشور شاہ کے مکان کے قریب ہوا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیندر چودھری نے بتایا کہ گھر کے مالک 46 سالہ راجیشور شاہ اور اس کے بیٹے 24 سالہ آنند شاہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

ایریا پولیس آفس ، مہیندر نگر میں  تعینات پولیس انسپکٹر امیر دآہآل اس دھماکے میں زخمی ہویے ہیں جو  آدھی رات کو ان کے گاؤں میں رکھے گئے بم کے بارے میں مقامی باشندوں کو آگاہ کرنے کے بعد بم کو ناکارہ بنانے کے لئے پہنچے تھے ۔ دھماکہ  پولیس کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچنے کے فورا بعد ہوا۔

پولیس انسپکٹر دہال کا آج صبح دھران میں واقع بی پی کوئرالہ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔

ایس پی چودھری کے مطابق ، اسی دوسرے واقعے میں زخمی ہونے والے تین دیگر افراد کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں پولیس کانسٹیبل راجن مہتو ، مکان کے مالک شاہ کا دوسرا بیٹا پرکاش اور بیٹی انجلی ہیں۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ بم کس نے رکھا تھا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے بپلو نے اس دھماکہ کو انجام دیا ہو

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter