شوسل میڈیا کے توسط سےملی اطلاعات اور کچھ ذاتی معلومات کے مطابق آج ضلع سنسری کے مقام کمیاہی میں مرکزی جمعیت کی شوری کا اجلاس ہے، یہ محض ایک بے جان سی رسمی کارروائی ہے جبکہ سارے فیصلے جمعیت کے اعلی عہدوں پر فائز لوگوں نے پہلے ہی سے کر رکھے ہیں اس لئے اس میٹنگ میں ایسے ہی لوگوں کو دعوت دی گئی ہے جو ان فیصلوں کی بلا حیل وحجت توثیق کر سکیں اور موجودہ عبوری باڈی کو پھر اگلی میقات کے لئے منتخب کر کے کھٹمنڈو بھیج سکیں، ان خدشات کی تصدیق ناظم جمعیت کے اس بیان سے بخوبی ہوتی ہے کہ مخالفین کو اس میٹنگ میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے، ظاہر ہے کہ یہ مخالفین جمعیت وجماعت کے مخالفین تو نہیں ہوسکتے، اگر ہو سکتے ہیں تو ان کے ذاتی مخالف ہوسکتے ہیں جس کا حق ہر فرد جماعت کو ہے، اسی طرح شوری میں ہر شخص کو اختلاف رائے کا حق ہے، اور اگر ان کو اس حق سے محروم کر دیا جائے یا ایسے ہی لوگوں کو دعوت دی جائے جو اس حق کا استعمال جانتے ہی نہ ہوں یا ہر فیصلہ پر مہر تصدیق ثبت کرنے کوکافی سمجھتے ہوں تو یہ میٹنگ یا اجلاس نہیں بلکہ جی حضوریوں کا ایک جمگھٹ ہے جہاں ایک بڑی تعداد فیصلوں پر انگوٹھا لگانے والوں کی ہے،
اس میں کوئی شک نہیں کہ چند طالع،
آزماؤں اور مفاد پرستوں نے جمعیت کو یرغمال بنا لیا ہے جو ترغیب وتحریص اور دھونس دھمکی کے آزمودہ ہتھیاروں کا استعمال کر کے اپنے اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں، ان کا مقصد جماعت کا بھلا کرنا اور اس کی عظمت رفتہ کو بحال کرنا نہیں بلکہ ان کو بلاد عرب میں گھوم گھوم کر چندہ کرنے کے لئے محض ایک لائسنس درکار ہے اور یہ مقصد جمعیت کی امارت ونظامت سے بخوبی پورا ہوتا ہے، ورنہ اگر ان کے اندر ذرا بھی غیرت ہوتی تو بہوری کانفرنس کی ناکامی کے بعد یہ ازخود مستعفی ہو گئے ہوتے، وہ بہوری کی نام نہاد عالمی کانفرنس جس نے یہ ثابت کر دیا تھا کہ یہ جماعت کا اعتماد کھو چکے ہیں اور ان کو مزید اس کرسی پر بنے رہنے کا قطعا حق نہیں ہے،
اب بھی وقت ہے کہ جماعت بیدار ہو جائے اور ان بندگان درہم ودینار اور حرص وہوس کے بندوں سے جمعیت کو پاک کرے،
جماعت کے تمام اصحاب الرائ لوگوں سے میری یہ ہمدردانہ گزارش ہے کہ ان رسمی کارروائیوں کی بجائے اس مسئلہ کا پائدار حل سوچیں، ورنہ ایسی نہ جانے کتنی میٹنگیں ہوتی رہیں گی اور یہ لوگ اقتدار کے مزے لوٹتے رہیں گے، شمیم احمد ندوی. سابق امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال
آپ کی راۓ