بنگلادیش کی 15 رکنی ٹیم لاہور پہنچ گئی/تین ٹی ٢٠ سیریز کی شروعات کل جمعہ سے

23 جنوری, 2020

لاہور / ایجنسیاں

بنگلادیش کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے  لاہور پہنچ گئی، 15 رکنی ٹیم کی قیادت محموداللّٰہ کررہے ہیں۔

سیریز کے تینوں میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

کل(جمعرات) دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس کریں گے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی جائے گی۔

اس سے قبل بنگلا دیشی ٹیم ڈھاکا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور کے لیے روانہ ہوئی، جہاں ٹیم کو بورڈ کے عہدیداروں نے رخصت کیا۔

سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے قذافی اسٹیڈیم جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں میچ پریکٹس کی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لوگو کی رونمائی آج لاہور میں کردی گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد کا کہنا ہے کہ وقت کی کمی کے سبب اسپانسرز زیادہ نہیں ملے لیکن یہ مارکیٹنگ کے شعبے کی ناکامی نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابر حامد نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش سیریز میں اسپانسرز کم ہونے کی وجہ سیریز کا تاخیر سے فیصلہ ہونا ہے، جتنا وقت بنگلہ دیش بورڈ نے دیا اس میں یہ ایک بہترین شیڈول ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter