جھنڈا نگر/کئیر خبر
آج۲۷ جنوری بروز سوموار ۸ بجے صبح ملک نیپال کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر کے سینئر استاذ مولانا عبد العزیز طیبی مدنی کا انتقال ہوگیا ہے، إنا لله وإنا إليه راجعون.
مولانا کی شخصیت انتہایی متواضع خلیق علم دوست کے روپ میں جانی پہچانی جاتی تھی انہوں نے جامعہ سراج العلوم میں کم وبیش ٣٥ سال تدریسی خدمات انجام دیں؛ کئی نسلوں کی تربیت کی – شاگردوں کی ایک طویل فہرست ہے – انہوں نے اپنے پیچھے علم چھوڑا ہے جس کی روشنی پورے ملک میں بکھر رہی ہے –
قارئین سے مولانا مرحوم کے لئے دعاء مغفرت کی درخواست ہے اللہ انکی بشری لغزشوں کو معاف فرمائے ان کے حسنات کو قبول فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
کئیر فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر عبد المبین ثاقب اور جنرل سیکریٹری عبد الصبور ندوی نے مولانا کے انتقال کو نا قابل تلافی نقصان قرار دیا ہے؛ انہوں نے کہا ایسی باوقار علمی ہستیاں مدتوں بعد جنم لیتی ہیں-
نوٹ:- موصولہ اطلاع کے مطابق نماز جنازہ بڑھنی سے متصل موضع دودھونیاں میں آج شام 4بجے ادا کی جائیگی ان شاءاللہ.
آپ کی راۓ