رپورٹ: فرحان نور / کئیر خبر
عالمی ادارۂ صحت اور متعدد اعداد و شمار کے اداروں نے کورونا وایرس کے حوالے سے جو اپڈیٹنگ کی ہے وہ پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی بجارہا ہے- چین کے شہر یوہان سے جنم لینے والا یہ وایرس اب قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے- اعدادوشمار کے مطابق اب تک دنیا کے 77 ممالک کورونا وایرس کی زد میں آچکے ہیں ؛٩٥ ہزار مریض وایرس سے متاثر ہیں ؛ جب کہ ٣٣٠٠ اموات ہو چکی ہیں – حالانکہ یہ تعداد زیادہ ہوسکتی ہے-دنیا بھر میں ہزاروں مریض تشخیص اور علاج کے منتظر ہیں – یہ بھی سچ ہے کہ ابتک اس سے نمٹنے کیلئے کوئی ویکسین یا دوا تیار نہ ہوسکی ہے – لیکن اسرائیل اور امریکہ نے جلد ہی موثر دوا تیار کرنے کا دعوی کیا ہے-
خیال رہے دنیا کے تمام بر اعظم میں کورونا کا وایرس پھیل چکا ہے- چین ٨١٠٠٠ مریضوں کے ساتھ سر فہرست ہے دوسرے نمبر پر ٦٠٠٠ مریضوں کے ساتھ جنوبی کوریا؛ تیسرے نمبر پر اٹلی ٣٠٠٠ مریضوں کے ساتھ؛ ٢٥٠٠ مریضوں کے ساتھ ایران چوتھے نمبر پر ؛ جبکہ ٣٠٠ مریضوں کے ساتھ جاپان پانچویں نمبر پر ہے-
رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ١٢٩ مریض؛ برطانیہ میں ٥١ ؛ کویت میں ٥٦ ؛ بحرین میں 50 ؛ ملیشیا میں 36 ؛ عرب امارات میں 29 ؛ عمان میں 12 ؛ قطر میں 8 ؛ بھارت میں 8 ؛ پاکستان میں 5 ؛ سعودی عرب اور نیپال میں ایک ایک کورونا کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے
بے قابو کورونا وایرس کے چلتے عالمی اقتصادی منڈیوں پر مندی کا سایہ منڈلارہا ہے – دنیا بھر کے بازار حصص زوال پذیر ہیں روز مرہ کی اشیاء خوردنی کافی مہنگی ہوچکی ہیں – بازارسے سرجیکل ماسک غایب ہوچکا ہے اور اگر کہیں دستیاب ہے تو انتہائی مہنگی قیمت میں –
کورونا سے بچنے کے لئے ڈاکٹروں کی تعلیمات پر عمل کیا جائے اور محتاط رہیں-
آپ کی راۓ