کورونا، بھارت کا پاکستان سے متصل سرحد بند کرنے کا اعلان

15 مارچ, 2020

نئی دہلی / ایجنسیاں

بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے کورونا وائرس کے سبب پاکستان کے ساتھ ملنے والے بھارت کے تمام بارڈرز بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام بارڈرز جہاں سے مسافروں کی آمد و رفت ہوتی ہے تا حکم ثانی بند کیا جا رہا ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کی رات کو جاری کیے گئے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق وہ تمام بارڈرز جہاں سے مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے انہیں اتوار اور پیر کی درمیانی شب 12بجے سے تا حکم ثانی بند کیا جا رہا ہے، جس کے بعد کوئی بھی مسافر نہ تو بھارت میں داخل ہوسکے گا اور نہ ہی پاکستان جاسکے گا۔

نوٹیفکیشن میں ڈیرہ بابا نانک سے کرتار پور جانے والے زائرین کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا اور نہ ہی راہداری بند کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی اطلاع دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ خطرناک وبا کورونا وائرس دنیا کے 155 ممالک میں پھیل چکا ہے، گزشتہ روز بھارت میں کوروناوائرس سے دوسری ہلاکت رپورٹ ہوئی جس کے بعد بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 111 ہوگئی۔

عالمی ادارہ صحت نے یورپ کو کورونا وائرس کا نیا مرکز قرار دے دیا۔ یورپ میں کورونا وائرس سے اب تک 1600 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter