کورونا وائرس کے پھیلنے کے باعث ہونے والے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہری گھروں پر رہنے پر مجبور ہیں، جس کی وجہ سے دنیا کے96 شہروں میں فضائی آلودگی میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ 4 شہروں کی فضا ابھی بھی انتہائی غیر صحتمند ہے۔
انڈیکس کے مطابق بیجنگ اور ممبئی کی فضا اب بھی انتہائی غیرصحتمند ہے، جبکہ فضائی آلودگی کا معائنہ کرنے کے بعد انڈیکس میں بتا یا گیا ہے کہ مزید دو شہروں میں چینی شہر چنگ زو اور تھائی لینڈ کا چیانگ مے شامل ہیں۔
انڈیکس میں بتا یا گیا ہے کہ دنیا کے 8 شہروں کی فضا حساس لوگوں کیلئے غیرصحتمند ہے، جبکہ حساس لوگوں کیلیے غیرصحتمند شہروں میں ڈھاکا، کولکتہ اور ریاض بھی شامل ہیں۔
کٹھمنڈو ؛ کراچی اور لاہور سمیت 54 شہروں میں ایئرکوالٹی معتدل کی سطح پر ہے۔
انڈیکس کے مطابق دنیا کے 96 شہروں میں سے 32 کی ایئرکوالٹی اچھی ہے۔
کوالٹی انڈیکس میں ملبورن، سان فرانسسکو پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔
فہرست میں بتا یا گیا ہے کہ ماہرین کے مطابق کورونا کے بعد دنیا میں فضائی آلودگی خطرناک سے بہترین کی سطح پر آگئی ہے۔
آپ کی راۓ