ریاض / ایجنسیاں
کوروناوائرس نے دنیا بھر میں قہر برپا ہواہے۔ پورے ملک میں 21 دنوں کا لاک ڈاؤن چل رہا ہے۔ ہر کوئی اہنے گھروں تک ہی محدود ہے۔ وہیں ڈاکٹرس اور ہیلتھ خدمات سے جڑے ملازم مسلسل اس وائرس سے لڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ڈاکٹروں کی ایسی حالت ہے کہ انہیں اکثر اپنے گھر والوں کو بھی خود سے دور رکھنا پڑتا ہے۔ اس کو لیکر سعودی عرب کے ایک ڈاکٹر کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔
ویڈیو میں ایک ڈاکٹر اپنے چھوٹے بیٹے کو گلے لگانے سے روک رہے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ 6 سیکنڈ کی اس کلپ کو ٹویٹر پر ایک یوزر مائیک نے شیئر کیا ہے۔
مائیک نے اپنے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، "ایک سعودی ڈاکٹر اسپتال سے گھر لوٹتے ہیں اور اپنے بیٹے کو اپنے سے دوری بنائے رکھنے کیلئے کہتے ہیں اور پھر فرش پر بیٹھ کر سر پکڑ کر رونے لگتے ہیں”۔ اس کلپ کو ہزاروں لوگوں نے ری ٹویٹ کیا ہے۔ ساتھ ہی لوگ کمینٹس کے ذریعے اس ویڈیو پر اپنے جذبات بھی شیئر کررہے ہیں
https://twitter.com/Doranimated/status/1243264320110235649?s=20
آپ کی راۓ