کورونا وائرس سے ہر عمر کے لوگوں کو خطرہ

2 اپریل, 2020

کورونا وائرس سے ہر عمر کے لوگ خطرے میں ہیں ، دی گارجین کے مطابق امریکا میں کورونا کے 40فیصدکیسز میں متاثرین کی عمریں20سے لیکر 55برس ہے جبکہ 20فیصد مریضوں کی عمریں 20سے لیکر 44برس کے درمیان ہے۔

اس سے قبل چین میں سامنے آنے والی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھیں کہ اس وائرس سے صرف بزرگ شہریوں کو خطرہ ہے تاہم اب یہ نظریہ غلط ثابت ہورہا ہے ، ڈاکٹر ٹموتھی بریورکے مطابق مختلف ممالک میں شرح اموات مختلف ہے۔

اس سے قبل صرف شرح اموات پر لوگوں کی توجہ مرکوز تھی اور اس کے حساب سے نوجوانوں میں شرح اموات کم تھی ، تاہم اس سے لوگوں نے یہ اخذ کرلیا کہ نوجوانوں کو کورونا سے کوئی خطرہ نہیں ہے جو کہ غلط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے مزید اعدادوشمار سامنے آئیں گے صورتحال مزیدواضح ہوجائے گی ۔ دوسری جانب انڈونیشیا میں کورونا وائرس کی شکار 11سالہ لڑکی اپنی جان کی بازی ہار گئی، یہ اب تک کورونا سے مرنے والی سب سے کم عمر ہلاکت ہے۔

متاثرہ لڑکی ڈینگی کا بھی شکار تھی اور مادورا جزیرے کے اسپتال میں زیر علاج تھی، بعد ازاں لڑکی کے ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ وہ کورونا کا بھی شکار تھی ، انڈونیشین حکام کے مطابق لڑکی کاامیون سسٹم انتہائی کمزور ہوچکا تھا اور وہ بیک وقت دو بیماریوں کا مقابلہ نہیں کرپائی ۔

برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کا شکار 13سالہ لڑکا اپنی جان کی بازی ہار چکا ہے جس کی شناخت اسماعیل محمد عبدالوہاب کے نام سے ہوئی ہے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter