دہلی / ایجنسیاں
بھارت میں کرونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ مختلف ریاستوں میں لاک ڈاؤن او رکرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔
مگر نارتھ ایسٹ دہلی کے مصطفے ٰ آباد کی مسلم خواتین کے ایک وائیرل ویڈیو نے دہلی پولیس اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال کھڑا کردیا ہے۔ دراصل سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے جس میں کچھ مسلم خواتین پولیس پر لاک ڈاؤن کے استحصال کا الزام لگارہی ہیں۔
خواتین اس ویڈیو میں مبینہ طور پر کہہ رہی ہیں کہ کرونا وائرس کا خوف دیکھا کر پولیس ان سے مبینہ طور پر پیسے وصول رہی ہے اور اگر پیسے دینے سے انکار کیاگیا تو ان کے بچوں کو جیلوں میں بند کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔
مذکورہ خواتین کا الزام ہے کہ پولیس کھانسنے والے شخص کو دیکھا کر خواتین سے مبینہ طور پر کہہ رہی ہیں کہ اگر پیسے ادا نہیں کئے گئے تو کرونا وائرس کی وباء سے ان کے بچوں کو متاثر کردیں گے۔
https://www.youtube.com/watch?v=XXf1kGnNgSg&feature=emb_title
آپ کی راۓ