بھارت سے لوٹ رہے 9 نیپالی تبلیغی سرحد پر گرفتار ؛ نیپالی پولیس نے کلیا کے قرنطینہ میں بھیجا

4 اپریل, 2020

کلیا / کئیر خبر

آج صبح ضلع بارا کی پولیس نے بھارت  سے واپس آنے والی مسلم تبلیغی جماعت کے 9 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ عارضی پولیس چوکی جوت پور کی ٹیم نے سرحد پر نیپال میں داخل ہوتے وقت حراست میں لے لیا-
ہفتہ کی صبح پولیس نے ضلع سپتری اور بارا کے جماعتی باشندوں کو گپ چپ طریقے سے نیپال میں داخل ہوتے وقت گرفتار کیا تھا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دونوں ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے ، وہ ہندوستانی سرحدی دیہات سے خفیہ طور پر نیپال میں داخل ہورہے تھے۔ پولیس ترجمان گوتم مشرا کے مطابق ، انھیں کلیا کے  اسپتال میں کورنٹائین کر دیا گیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ وہ دہلی کے تبلیغی جلسوں میں شریک نہیں ہوئے تھے لیکن وہ بہار کے مشرقی چمپارن  کی مختلف مساجد سے ہو کر واپس آئے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter