اولی حکومت نے سرکاری تعطیل کی لسٹ جاری کر برہمنوں کو دیا سوغات ؛ مسلمانوں؛ مدھشیوں؛ عیسائیوں؛ گرونگ ؛کرانت اور تمانگ کے سوتیلا سلوک

4 اپریل, 2020

کٹھمنڈو / کئیر خبر

نیپال کمیونسٹ پارٹی کی  حکومت نے اگلے سال 2077کے لئے عام تعطیلات کی ایک فہرست عوامی طور پر جاری کردی ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق ، سنیچر کے علاوہ 23  روز ملکی پیمانے پر عام تعطیل ہیں  جو صرف برہمنوں کے تہوار پر دل کھول کر سوغات لٹائی گئی ہیں

 

آنے والے سال میں مسلمانوں مدھشیوں ؛ عیسائیوں گرونگ ؛کرانت اور تمانگ  جیسی کمیونٹی کے ساتھ اولی حکومت نے سوتیلا سلوک کرتے ہویے انکے تہوار اور عیدوں کو برادری اور علاقے کے دایرے تک محدود کردیا گیا ہے یعنی سرکاری ملازمتوں میں موجود مختلف برادری کے لوگوں کو ان کے تہوار پر صرف انھیں چھٹی  ملے گی –

اس کا مطلب صاف ہے کہ اولی حکومت اغلبیت کے نشے میں برہمنوں کے علاوہ سب کو اچھوت سمجھتی ہے اور دستور کی روح کو پامال کرنے میں فخر محسوس کرتی ہے –

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter