کروناوائرس: مزید 4885 افراد ہلاک، تعداد 64ہزار سے متجاوز

5 اپریل, 2020

کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ مزید طویل ہوتا جارہا ہے،  مزید 4885 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی طور پر ہلاکتیں 64 ہزار اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کرگئیں، فرانس میں مزید 1053، امریکا 828، برطانیہ 705، اسپین 546، نیدرلینڈز 164، ایران 158 اور بیلجیئم میں 140 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں 15362 اور اسپین میں 11744 تک پہنچ چکی ہیں، سب سے زیادہ مریض امریکا میں 3 لاکھ 2 ہزار، اسپین ایک لاکھ 24 ہزار 700 اور اٹلی میں ایک لاکھ 24 ہزار 600 سے زائد ہیں۔کرونا وائرس سے متعلق مریضوں اور اموات کا ریکارڈ جمع کرنیوالی ویب سائٹ کے مطابق چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلنے والے انتہائی مہلک مرض کے شکار افراد کی تعداد 71 ہزار نئے مریضوں کے اضافے کے بعد 11 لاکھ 87 ہزار سے بڑھ گئی، جن میں دو لاکھ 44 ہزار مریض صحتیاب ہوچکے جبکہ 8 لاکھ 79 ہزار سے زائد متاثرین اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 41 ہزار 900 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، دنیا بھر میں ہر دس لاکھ میں 152 افراد متاثر اور 8.2 ہلاک ہورہے ہیں۔آج  دنیا بھر میں مزید 4885 افراد انتقال کرگئے، ہر منٹ میں مہلک مرض تقریباً 4 انسانی جانیں نگل رہا ہے، مجموعی اموات 64 ہزار تک پہنچ گئیں، یورپ میں مزید 3500 سے زائد افراد لقمۂ اجل بن گئے۔ فرانس 1053، برطانیہ میں 705، اٹلی 681، اسپین 546، نیدر لینڈز 164، بیلجیئم 140، سوئٹزر لینڈ 50، ڈنمارک 22، جرمنی، پرتگال 20، آسٹریا 18، رومانیہ 13، آئر لینڈ 17 اور سویڈن 15 افراد مہلک مرض کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔امریکا میں مزید 828 اموات کے بعد تعداد 8232، چین میں 4 اموات کے بعد 3326، فرانس 756، ایران 158 ہلاکتوں سے 3452، برطانیہ 4313، نیدر لینڈز 1651، بیلجیئم میں 1283 اور جرمنی میں 1295 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ہفتہ کو ترکی میں 76، کینیڈا 20، ایکواڈور 27، الجیریا 25، برازیل 13، انڈونیشیا، مراکش، میکسکو 10، ہنگری اور چیچیا 6،  فلپائن، روس 9، شمالی مقدونیہ، مصر، یوکرین، سربیا، فن لینڈ، یونان اور چلی میں 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔گزشتہ روز (3 اپریل 2020ء کو) سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں 1321، فرانس میں 1120 ریکارڈ کی گئیں، اسپین 850، اٹلی 766، برطانیہ 684، جرمنی 168، نیدر لینڈز 148، ایران 134، بیلجیئم 132، ترکی 69، سوئٹزر لینڈ 55 اور سویڈن میں 50 افراد کرونا وائرس سے زندگی کھو بیٹھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter