سعودی عرب کی وزارت برائے صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔
ترجمان سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کئی ماہ درکار ہیں جبکہ کورونا وائرس ایک مریض کی وجہ سے 70 افراد میں وائرس منتقل ہوتا ہے۔سعودی حکام کے مطابق جس مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوتی ہے وہ اس سے پہلے 30 سے 40 افراد سے ملاقاتیں کر چکا ہوتا ہے۔سعودی وزرات صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہدایات پر جتنا سختی سے عمل ہوگا اتنا جلدی وائرس پر قابو پایا جاسکے گا ۔
آپ کی راۓ