چین کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے اب تک دنیا کے 50 ملکوں کو تقریباً 4 ارب ماسک فروخت کیے، چینی حکام نے اس حوالے سے اعداد بتاتے ہوئے کہا کہ یکم مارچ سے اب تک تین کروڑ 75 لاکھ حفاظتی لباس فروخت کیے۔
اسی طرح 16 ہزار وینٹی لیٹرز دنیا کے مختلف ملکوں کو فروخت کیے گئے۔ دنیا کے مختلف ممالک کو مارچ سے اب تک 28 لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹ فروخت کرچکے ہیں۔چینی حکام نے مزید کہا کہ دنیا کے 50 ملکوں کو اب تک کی جانے والی میڈیکل ایکسپورٹ کی مالیت ایک ارب چار کروڑ ڈالرز رہی۔
آپ کی راۓ