لاک ڈاون سے پہلے، اور لاک ڈاون کے بعد، خانہ کعبہ کی سیٹلائٹ تصاویر نے کروڑوں مسلمانوں کو رنجیدہ کر دی

9 اپریل, 2020

مکہ مکرمہ (9 اپریل2020ء) لاک ڈاون سے پہلے، اور لاک ڈاون کے بعد..خانہ کعبہ کی سیٹلائٹ تصاویر نے کروڑوں مسلمانوں کو رنجیدہ کر دیا، لاک ڈاون سے قبل لی گئی سیٹلائٹ تصویر میں مسجد الحرام میں طواف جاری ہے، جبکہ تازہ ترین تصویر میں حرم مکمل طور پر خالی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے کئی شہروں میں کرونا وائرس خدشات کے باعث کرفیو نافذ کیا جا چکا ہے۔سب سے پہلے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ جبکہ بعد ازاں مزید 9 شہروں میں بھی 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ کرفیو کے نفاذ کے باعث اس وقت مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں زائرین کی آمد بند ہے۔ اسی باعث پورا سال زائرین سے بھرے رہنے والے مسلمانوں کے ان 2 مقدس ترین مقامات پر اس وقت مکمل سناٹا ہے۔

جبکہ مسجد الحرام کی لاک ڈاون سے قبل اور تازہ ترین سیٹلائٹ بھی جاری کی گئی ہیں، جنہیں دیکھ کر مسلمان رنجیدہ ہوگئے۔

لاک ڈاون سے قبل جاری کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خانہ کعبہ کا طواف جاری ہے۔

جبکہ دوسری سیٹلائٹ تصویر ابھی لی گئی ہے جس میں خانہ کعبہ مکمل طور پر خالی دکھائی دے رہا ہے۔

اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے رنجیدگی کا اظہار کیا، اور امید ظاہر کی کہ حالات جلد بہتر ہو جائیں، اور خانہ کعبہ کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے 11 شہروں بشمول دارالحکومت ریاض اور جدہ میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کیا جا چکا ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں اب شام 7 بجے کی بجائے دن 3 بجے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ شہروں میں آمد ورفت بھی مستقل بنیادوں پر منع کردی گئی۔ کرفیو تا اطلاع ثانی چوبیس گھنٹے رہے گا-

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter