کورونا وایرس: کپل وستو سیڈیو آفس میں افسران و متولیان مساجد کی میٹنگ؛ پنجوقتہ اذان؛ امام و موذن کے نماز پڑھنے پر اتفاق

9 اپریل, 2020

تولھوا / شہاب الدین سراجی – کئیر خبر

ضلع پرشاسن کاریالیہ کپل وستو تولہوا میں ضلع بھر سے نمائندہ متولیان مساجد کی ضلع ادھیکاری؛ ایس پی؛ ایس پی شسستر؛ ایس پی محکمہ تحقیق کے ساتھ اہم میٹنگ منعقد ہوئی-تبلیغی جماعت کے مسلہ کو لیکر اور کورونا وایرس کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات و تدابیر پر گفت و شنید ھوئی۔
پروگرام کاآغاز شہاب الدین سراجی کے تلاوت قرآن سے ھوا اس کے بعد مدارس ومساجد کے متولیان نے اپنے اپنے علاقے کے احوال بیان کئے۔
میٹنگ میں متعلقہ امور پر بحث کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا 

اذان اورنماز اپنے وقت پر ادا ھوگی مسجدیں  بند نہیں ھونگی لیکن امام اور مؤذن کے علاوہ اور کوی نہیں ھوگا سب لوگ اپنے گھروں میں نماز پڑھیںگے جمعہ میں صرف چار لوگ ھونگے اور باقی سب لوگ اپنے گھروں میں ظہر کی نماز پڑھینگے اور مدارس مکمل طور پر بند رہینگے کسی شخص کو مسجد میں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی – لیکن اگر کوی باہر کا آدمی پھنس گیا ہے تو اسکے لئے  ضلع انتظامیہ بندوبست کریگی-

میٹنگ میں ضلع کے افسران نے حکومت کے بناے ہویے نظم و ضبط کی مخالفت کرتے ہویے سوشل ڈسٹینس کی دھجیاں اڑا دین لوگوں کو بالکل قریب بٹھایا گیا – ایسے میں کورونا کے خلاف مہم کمزور پڑ جاےگی  

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter