کورونا وائرس کو شکست دینے سے متعلق ایک اور حوصلہ افزا خبر آگئی

10 اپریل, 2020

مہلک وائرس چین کے شہر ووہان سے پھیلا اور چند ہی ماہ میں یہ دنیا 209 سے زائد ممالک تک پھیل گیا جس سے اب تک 16 لاکھ 4 ہزار 900 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔ابتدائی ایام میں چین کے شہر ووہان میں وائرس نے بہت زیادہ تباہی مچائی اور یہاں یومیہ بنیادوں پر نئے کیسز کے ساتھ اموات سامنے آئیں البتہ اب صورت حال بالکل مختلف ہے کیونکہ وبا کی شدت نہ صرف کم ہوئی بلکہ ختم ہی ہوگئی۔گزشتہ کئی روز سے ووہان سمیت دیگر شہروں میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور تین دن میں وہاں کسی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 95 ہزار 738 اور صحت یاب مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 3 لاکھ 40 ہزار 461 تک پہنچ گئی ہے۔ووہان کے بعد کورونا وائرس نے اٹلی میں اپنا بھرپور زور دکھایا، بعد ازاں فرانس میں بھی وبا نے ہولناک نے صورت حال اختیار کی اور اب امریکا، برطانیہ میں وائرس نے زور پکڑا ہوا ہے۔ایک ماہ قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کورونا کے ایک معمر مریض کی تصویر وائرل ہوئی تھی جو اسپتال کے گارڈن میں سورج غرویب ہونے کا منظر دیکھ رہے تھے اور اُن کے ساتھ ایک نوجوان ڈاکٹر موجود تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی تصویر دیکھ کر صارفین کے دل افسردہ ہوگئے تھے۔ ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ مریض کی حالت تشویشناک ہے اور اُن کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔چینی میڈیا رپورٹ نے خوش خبری سنائی ہے کہ 87 سالہ مریض جن کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مارچ میں وائرل ہوئی تھی وہ کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق مریض کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی۔مریض نے گھر جاتے ہوئے ڈاکٹرز کو گلے لگایا اور اشکبار ہوگئے۔ اس موقع پر اسپتال میں رقت آمیز منظر بھی دیکھنے کو ملا کیونکہ بزرگ کی دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹر بھی خوشی سے زار وقطار رو رہے تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter