واشنگٹن(۔ 11 اپریل2020ء) کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل اور گوگل سے مدد مانگ لی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ایپل اور گوگل کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ کورونا کے مریض کا پتہ لگانے کے لیے ایپل اور گوگل ٹیکنالوجی سے مدد فراہم کریں گے جبکہ دونوں کمپنیاں کورونا کے مریض کی لوکیشن بھی بتائیں گی کہ کہیں یہ لوگوں کو متاثر تو نہیں کر رہا۔امریکی صدر کے اقدام سے لوگوں نے پرائیویسی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
آپ کی راۓ