انوکھی وصیت، افریقی شخص کی گاڑی سمیت تدفین

11 اپریل, 2020

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں سیاست دان کی وصیت کے مطابق مرسڈیز کار سمیت تدفین کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 72 سالہ شخص بتیسو نے مرنے سے قبل اہلخانہ کو وصیت کی تھی کہ مرنے کے بعد اسے اپنی مرسڈیز کار میں بٹھا کر دفن کیا جائے۔

مرحوم شخص کی وصیت کے مطابق اہلخانہ نے اس کی ہر دلعزیز مرسڈیز بینز کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا کر اُسے دفن کر دیا۔

لاش کو مذکورہ لباس پہنا کر کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھایا گیا، اس کا ایک ہاتھ اسٹیرنگ جبکہ دوسرا ہاتھ گیئر پر رکھا گیا اور سیٹ بیلٹ بھی باندھی گئی تاکہ ایسا لگے کہ مرحوم گاڑی چلا رہے ہیں۔

مرحوم بتیسو کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ بتیسو کو جرمن کاروں بالخصوص مرسڈیز سے بے حد لگاؤ تھا اور وہ اکثر اپنی مرسڈیز کار کے ساتھ ہی دفن ہونے کی خواہش کا اظہار کرتا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter