ووہان میں کورونا وائرس دوبارہ سر اٹھانے لگا، چینی حکام نے بڑے خدشے کا اظہار کردیا

12 اپریل, 2020

میڈیارپورٹس کے مطابق شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بنائے جانے والے ایک ہسپتال کے صدر نے بتایا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ایسا کوئی خطرہ نہیں ہے۔حالیہ دنوں میں چین میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جن میں سے اکثر بیرونِ ملک سے آئے ہیں۔چین میں صحت کے حکام کے مطابق وائرس کے 46 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔ ان نئے کیسز میں سے 42 بیرون ملک سے آئے تھے۔ساتھ ہی 34 ایسے کیسز بھی سامنے آئے جن میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں تھیں جس کے یہ خطرہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اکثر ایسے افراد جو بیرونِ ملک سے آ رہے ہیں ان میں اس وائرس کی تشخیص نہیں ہو پا رہی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter