ہوشیار ہوجائیں ! کورونا صحتیابی کےبعد بھی جان لیوا ہوسکتا ہے

13 اپریل, 2020

کورونا وائرس صحتیابی کےبعد بھی جان لیوا ہوسکتا ہے،ماہرین صحت نے بتا دیا۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صحت یابی کے بعد بھی کورونا کے مریضوں کے جسمانی اعضا کو نقصان ہوسکتا ہے اور وہ ناکارہ بھی ہوسکتے ہیں۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صحت یابی کے بعد بھی کورونا وائرس کے مریضوں کے جسمانی اعضا کو نقصان ہونے کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ جس میں دل اور جگر کے ناکارہ ہونے کا امکان شامل ہے۔حال ہی میں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے ایک سے زائد مریضوں میں صحت یابی کے بعد ان کے دل اور جگر متاثر ہوئے۔امریکی یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس صرف نظام تنفس پر ہی حملہ آور نہیں ہوتا بلکہ ساتھ ساتھ دل، جگر، گردوں اور دماغ تک کو متاثر کرسکتا ہے۔ماہرین اس بات پر بھی تحقیق کررہے ہیں کہ آیا کورونا وائرس برسوں انسانی جسم میں خاموشی سے رہنے کے بعد دوبارہ حرکت میں آسکتا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter