ایران میں کوروناکےبڑھتےخدشات کے پیش ِنظردارالحکومت تہران میں 10 ہزاراضافی قبریں تیارکی گئی ہیں۔عرب میڈیاکےمطابق تہران کےمیئرکےمعاون خصوصی نےانکشاف کیاہےکہ کوروناکےبڑھتےخطرات کے پیش نظردارالحکومت تہران کےبہشت زھراء’ قبرستان میں مزید 10 ہزارنئی قبریں تیارکی گئی ہیں۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کےمطابق تہران میونسپل کونسل کےاجلاس میں میئرکےمعاون مجتبیٰ یزدانی نےکہاکہ تہران میں بہشت زھرا قبرستان میں 12 میٹرلمبےمتعدد فریج کنٹینراورکئی ریفریجی ریٹر رکھےگئےہیں جن میں کوروناسےمرنےوالوں کی لاشیں تدفین سےقبل منتقل کی جائیں گی۔مجتبٰی یزدانی کامزیدکہناتھاکہ صرف تہران میں 10 ہزاراضافی قبریں کھودی گئی ہیں۔ فی الحال تہران میں ہونے والی ہلاکتوں کی اصل تعداد کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ ایرانی حکومت کی طرف سےملک کے 31 صوبوں میں ہونےوالی ہلاکتوں کی اصل تعداد بھی ظاہرنہیں کی ہے۔گزشتہ روز(اتوار)کوایرانی وزارت صحت کےترجمان کیانوش جہان پورنےبتایاتھاکہ ایران میں جنوری کے بعد سےاب تک ایران میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4474 ہوگئی ہے۔ایران میں اب تک کوروناسےمتاثرہ افراد کی تعداد 71 ہزار 686 ہوچکی ہےجبکہ صحت یاب ہونے والےافرادکی تعداد 43 ہزار 894 ہے۔
آپ کی راۓ