کٹھمنڈو / کئیر خبر
نیپالی وزارت صحت کے مطابق بیر گنج رکسول سرحد پر چاۓ کی دکان چلانے والی 65 سالہ خاتون جو کیلالی کی رہنے والی ہے ؛ لاک ڈاؤن کے بعد وہ اپنے گھر کیلالی لوٹ گئی تھی اور وہاں ٹیسٹ کے بعد کورونا پازیٹیو پائی گئی – دوسرا کیس روتہٹ ضلع کے 19 ساله نوجوان كا ہے جو کچھ دنوں قبل بھارت سے آیا تھااور ٹیسٹ میں کورونا پازیٹو پایا گیا – یہ دونوں کیس اور اس سے قبل بیشتر کیسز بھارت سے ریلیٹڈ ہیں- اور کہیں نہ کہیں نیپال کو بھارت سے خطرہ بڑھتا جارہا ہے – اسی بیچ سوشل ویب سائٹس پر نیپالیوں کے ذریعے بھارت نیپال سرحد کو ہمیشہ کے لئے بند کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے-
وہیں دوسری جانب آج کٹھمنڈو میں پاٹن ہاسپٹل کے انچارج ڈاکٹر وشنو شرما کے مطابق تین ہفتہ قبل لندن سے لوٹنے والے ایک ہی فیملی کے 3 لوگوں میں ریپڈ ٹیسٹ میں کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے – جس کی وجہ سے انھیں آج ہاسپٹل کے آئسولیشن وارڈ میں بھرتی کیا گیا ہے – پی سی آر ٹیسٹ باقی ہے- اس کس کے بعد نیپال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 ہوجاےگی- واضح رہے یہ تینوں محلہ پیپسی کولا کے سن سٹی اپارٹمنٹ میں مقیم تھے
آپ کی راۓ