امام کعبہ نے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے آب زم زم کی تجویز دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ کرونا سے متاثرہ افراد کی نفسیاتی اور جذباتی امداد کے لیے آب زم زم فراہم کیا جائے۔انھوں نے اپنی تجویز میں کہا کہ ان تمام اسپتالوں میں آب زم زم فراہم کیا جائے جہاں کرونا وائرس کے مریض زیر علاج ہیں، اس سے ان کو نفسیاتی اور جذباتی طور پر علاج میں مدد ملے گی، اور وہ جلد صحت یاب ہو سکیں گے۔خیال رہے کو وِڈ نائنٹین ان مریضوں پر بری طرح اثر انداز ہوتا ہے جن کی قوت مدافعت کم زور ہوتی ہے، ایسے افراد وائرس سے اندرونی طور پر مقابلہ نہیں کر پاتے اور تشویش ناک حالت میں چلے جاتے ہیں، جہاں ان کو بچایا جانا مشکل ہو جاتا ہے۔دنیا بھر کے ماہرین کرونا وائرس کے مریضوں کو ایسی ادویات تجویز کر رہے ہیں، اور ایسی ادویہ پر تجربات کیے جا رہے ہیں جو مریضوں کے اندر جراثیم کے خلاف قوت مدافعت بڑھا سکیں، اسی نکتہ نظر سے ویکسین کی تیاری پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس سے اب تک 59 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ مریضوں کی تعداد 4,462 تک پہنچ گئی ہے
آپ کی راۓ