دبئی کے بعد شارجہ نے بھی فلائٹ آپریشن کی بحالی کا اعلان کردیا مگر پروازیں چلیں گی محدود پیمانے پر

17 اپریل, 2020

مسافروں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کئی روز تک فلائٹ آپریشن بند رہا، جسے اب جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد گزشتہ ماہ امارات کے تمام ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا تھا۔

تاہم اب محدود پیمانے پر پروازیں چلانے کیلئے دبئی اور شارجہ ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔

کچھ روز قبل اعلان کیا گیا تھا کہ امارات میں پھنسے غیر ملکیوں کو ان کے ممالک پہنچانے اور بیرون ممالک پھنسے اماراتی شہریوں و رہائشیوں کو ملک واپس لانے کیلئے دبئی سے محدود پیمانے پر پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔جبکہ اب دبئی کے بعد شارجہ ائیرپورٹ حکام کی جانب سے بھی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شارجہ ائیرپورٹ سے بھی بیرون ممالک پروازیں چلائی جائیں گی۔حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ جبکہ ائیرپورٹ حکام خود بھی کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں گے اور کروائیں گے۔واضح رہے کہ اس وقت متحدہ عرب امارات کورونا وائرس کے باعث کرفیو جیسے لاک ڈاون کی حالت میں ہے۔ خاص کر دبئی میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ ہے۔ لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter